1 مارچ 2018 - 17:29
اسرائیل نے اپنے سکے پر ٹرمپ کی تصویر چھاپ دی

صہیونی ریاست نے امریکہ کی جانب سے قدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کئے جانے اور حالیہ دنوں امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تاریخ معین کرنے کے بابت ڈونلد ٹرمپ کی قدردانی کے طور پر اس کی تصویر اپنے سکے پر چھاپ دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، صہیونی نیوز ایجنسی ٹائمز آف اسرائیل نے ان سکوں کی تصویریں شائع کر دی ہیں جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔
صہیونی ریاست نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ساتھ ایرانی بادشاہ سائرس (Cyrus) کی تصویر بھی سکے پر کندہ کروائی ہے۔
ان دو سیاسی شخصیتوں کی تصویروں کا اسرائیلی سکوں پر کندہ کروانے کا مقصد ان کی ان خدمات کی قدردانی کرنا ہے جو انہوں نے یہودیوں کے حق میں انجام دی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، سائرس نے یہودیوں کو بابل سے نکال کر انہیں آزادی دلائی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے قدس کو اسرائیلی پائتخت کے طور پر تسلیم کر کے اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبہ کے عملی جامہ پہنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲